• Thu. Jul 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

باجوڑ میں بم دھماکا ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ، 11 زخمی

Jul 2, 2025

باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دیگر افراد میں تحصیلدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔