• Thu. Jul 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب ، 19 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Jul 2, 2025

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گندم کی خریداری میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، گندم کی خریداری میں 6 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی گندم خریدنے سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے اور انصاف فوڈ کارڈ منصوبہ شروع نہ کرنے سے 18 کروڑ 80 لاکھ نقصان ہوا ، انصاف فوڈ کارڈ کیلئے 50 کروڑ روپے ریلیز کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمانوں کی وصولی نہ کرنے سے 13 کروڑ 35 لاکھ اور لائسنسز کی بروقت تجدید نہ کرنے سے 21 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔