• Thu. Jul 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

Jul 2, 2025

دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن آج پھر ہوگا۔

دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  15.7 کنال اراضی واگزار کرکے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور  تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی  درج کیے گئے ہیں۔