• Sat. Jul 5th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کرنے کا والا بینچ ٹوٹ گیا

Jun 27, 2025

مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے کا والا بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا، جسٹس صلاح الدین پنہو ر نے خود کو آئینی بینچ سے الگ کر لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہمارے ایک معزز جج نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم 10منٹ کا وقفہ کر کے واپس آتے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے وکیل حامد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کل والے دلائل سے میرا دل دکھا،آپ کو بینچ پر اعتماد نہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ 2010میں اتفاق ہوا ہم ساتھ رہے ہیں،آپ سینئر وکیل ہیں،حامد خان صاحب آپ کے جانبدار کا کہنے سے افسوس ہوا۔