• Sun. Jul 6th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت

Jun 27, 2025

بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟

بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی بجٹ، کوہستان اسکینڈل اور دیگر امور پر بات ہوئی۔