سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی، عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم پر سی لاء کا ٹیسٹ ختم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، ایس ایم لاء کالج میں کوئی کمی ہے تو پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی،