پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔
پاکستان نے دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا اور تیسرے کوارٹر میں 3 گول کیے۔
مقابلہ برابر ہونے پر پاکستان اور فرانس کا سیمی فائنل پنالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا اور پہلے پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔