چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، دو سال سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔