• Mon. Jun 9th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

May 23, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے سے لوگوں کے مسائل پرقابو پایا جا سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں۔