چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کر دیں۔
دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو 5 ماہ میں 4 اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں کروڑوں روپے کے اعزازیئے دیئے گئے۔
دستاویز کے مطابق گریڈ 2 سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں ، گریڈ 11 سے 17 کے ملازمین کو 3 اور گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔
دستاویز کے مطابق انضباطی انکوائریز اور مقدمات والے ملازمین کو اعزازیئے نہیں ملے، 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر گئے ملازمین بھی اعزازیے سے محروم رہے۔ الیکشن کمیشن کیخلاف ٹربیونل اور عدالتوں میں کیسز کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیے نہیں دیئے گئے۔