نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ما ئیک ہیسن کی بطور وائٹ بال ہیڈ کوچ تقرری 26 مئی سے موثر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ما ئیک ہیسن کی مہارت اور رہنمائی ٹیم کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ وہ ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔