واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر فخر ہے۔ انہوں نے بے پناہ ہمت، حکمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کو روکنے کی ضرورت کا احساس کیا۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت لاکھوں بے گناہ جانوں کے ضیاع اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ اور لاکھوں بے گناہ لوگ موت کا شکار ہو سکتے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے بہادرانہ فیصلوں سے آپ کا ورثہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ اور مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کو اس تاریخی اور ہیروئک فیصلے تک پہنچانے میں معاونت فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس پر بات نہیں ہوئی لیکن میں دونوں عظیم اقوام کے ساتھ تجارت میں نمایاں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ دونوں ممالک کے ساتھ مل کر یہ دیکھوں گا کہ کیا ہم کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔