• Wed. Apr 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ہندوستان اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

Apr 30, 2025

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ مودی کی آخری جنگ ہو گی۔

گرپتونت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔

سکھ رہنما نے مزید کہا کہ پاک آرمی کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے، مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ شروع ہو گئی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے۔