• Thu. Jul 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پاکستان کی جی ڈی پی شرح ہدف سے کم رہے گی ، آئی ایم ایف

Jul 30, 2025

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو مالی سال 26-2025 میں 3.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو حکومت کے طے کردہ 4.2 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔

آئی ایم ایف نے کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے تاہم پاکستان کے لیے اقتصادی چیلنجز بدستور موجود ہیں۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں عالمی اقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر 2025 میں ترقی کی شرح 3 فیصد اور 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی اوسط شرح 2025 میں 4.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 2026 میں کم ہو کر 3.6 فیصد تک آ سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ کم گروتھ عالمی اقتصادی حالات، اندرونی معاشی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔