سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی گئی۔
نجی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیے۔ جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور کی حمایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن اور وزیر قانون خیبر پختونخوا نے بھی جسٹس منصور کی رائے سے اتفاق کیا۔