• Wed. Jun 25th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ہمارے فیصلوں کا اختیار بانی کے پاس ہے، علی امین گنڈاپور

Jun 23, 2025

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے فیصلوں کا اختیار بانی کے پاس ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی طرف سے عہدے اور اختیار دیا جاتا ہے۔ اور جو لوگ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کی پکڑ ضرورہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا۔ لیکن بدقسمتی سے 90 دن میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کی بھول ہے کہ ان کا احتساب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اور کوئی چاہتا ہے کہ ہم ایسے ہی کسی کو یہ سب کچھ دے دیں تو ایسا نہیں ہو گا۔