• Wed. Jul 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ نہیں بنایا ، بھارتی الزام بے بنیاد ہے ، پاکستان

May 20, 2025

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نقصان پہنچانے کا سوچابھی نہیں جا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ک بھارتی الزامات جھوٹے اور ناقابل قبول ہیں ، گولڈن ٹیمپل سکھ برادری کا مقدس مقام ہے ، پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا نگہبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں ، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ، گولڈن ٹیمپل کو نشانے بنانے کے حوالے سے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔