صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا خیبر پختونخوا اسمبلی کا 2 گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی، اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندھی کردی۔
اسپیکر نے شیر علی آفریدی کو اپنی نشست سے کورم کی نشاندھی کرنے کا کہہ دیا، اجلاس میں حکومت کے پانچ اراکین موجود تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن ثوبیہ شاہد نے کہا کہ آپ پانچ سال سے اس صوبے کا حق مار رہے ہیں، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ آپ تقریر نہ کریں ہمیں کوئی طریقہ بتائیں کہ کورم کی نشاندھی پر کیا کرتے ہیں۔
پشاور:رکن ن لیگ ثوبیہ شاہد کا مائیک بند کردیا گیا، بابر سلیم نے کہا کہ اسمبلی میں صرف 25اراکین موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر اسمبلی نا منظور کی نعرے بازی کی، اپوزیشن اراکین اسپیکر کے ڈائس کے قریب جمع ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔