• Wed. May 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کیلئے دوبارہ دستیابی ظاہر کر دی

May 14, 2025

کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کیلئے دوبارہ دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لوک ووڈ، میکس برانٹ، ٹام کوہلر کیڈمور، ڈیوڈ وارنر، نجیب اللہ زدران، میک ڈرموٹ اورکوشال مینڈس پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کولن منرو، رائلی روسو، سکندر رضا، سیم بلنگز کا بھی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنے کا امکان ہے، دیگر غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے کرکٹ بورڈ سے این او سی کے منتظر ہیں۔

غیرملکی کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پر 18 مئی تک این او سی جاری کیے تھے، ذرائع کے مطابق فرنچائزز عدم دستیاب غیرملکی کھلاڑیوں کی جگہ منی ڈرافٹ میں شامل متبادل کرکٹر کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو ایک ہفتے آگے کرنا پڑا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں شامل ٹیمیں آج رات سے اسلام آباد میں اکٹھی ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑی آج سے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے، پی ایس ایل 10 کے بقیہ آٹھ میچز کا آغاز 17 مئی کو راولپنڈی سے ہورہا ہے۔