صدد مملک آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ہے، اس کے خاتمے کے لئے وفاق، صووں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
صدرآصف زرادی نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بچوں کواستحصال سے بچانا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشقت سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر نظام اورسروسز یونٹ قائم کئے گئے ہیں، بچوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن، چائلڈپر و ٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، چائلڈ لیبرکا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اور سرپرست اپنے بچوں کی تعلیم کو مختصر مدتی فوائد پر ترجیح نہ دیں اور میڈیا چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرے۔
صدر نے عالمی برادری سے غزہ کے بچوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطین اورکشمیر میں تشدد سے بچے یتیم، بھوک اور مشقت پرمجبور ہورہے ہیں۔
دریں اثناء وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بچوں سے مشقت کے خاتمے کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے، محفوظ اورخوشحال ماحول ہر بچے کا حق ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈلیبرکے خاتمے کیلئے قانون سازی اوراقدامات کئے جارہے ہیں، بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، دانش اسکول سسٹم بچوں کوتعلیم تک رسائی فراہم کرنے کیلئے اہم کوشش ہے، غذائی قلت کے خاتمے کیلئےسرکاری اسکولزمیں پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔