• Fri. Jun 6th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی کے بغیر ادھوری قرار دے دی

May 4, 2025

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی کے بغیر ادھوری قرار دے دی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ بانی پی ٹی ائی کے بغیر ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ اور ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت وقت کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی مقدمات ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال سے متعلق آج بریفنگ دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔