• Thu. Jul 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پہلی ای سمری پر دستخط ، خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا

Jul 28, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے پہلی باضابطہ ای سمری پر دستخط کرکے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا۔ پہلی ای سمری گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کو آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی ، جس پر وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل دستخط کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل نوٹ پارٹ کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سرکاری مراسلوں، اعلامیوں اور حکم ناموں کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاخیری حربوں کے خاتمے، محکموں کی استعداد کار بڑھانے اور عوامی خدمات کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔