• Fri. May 2nd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پشاور :پولیس چوکی پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

May 2, 2025

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ارمڑ میں واقع پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں چوکی کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق حملہ صبح 6 بجے کیا گیا، جس کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز مشتبہ افراد کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پشاور میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔