محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی جائے گی، جو اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔