• Wed. May 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پاک افغان کشیدگی کے بعد ایک بار پھر طورخم بارڈر بند

May 14, 2025

کم عمر بچوں کے مال برداری کے مسئلے پر اختلافات نے نیا رخ اختیار کر لیا، اس کے ساتھ ہی پاک افغان کشیدگی کے بعد ایک بار پھر طورخم بارڈر بند کر دیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بندش عارضی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب گنڈہ مار کہلانے والے کم عمر بچوں کے ذریعے مال برداری کے مسئلے پر اختلاف پیدا ہوا۔
پاکستان کی جانب سے ایسے کم عمر بچوں کے غیر قانونی طور پر سامان لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، کیونکہ ماضی میں کئی واقعات میں یہ بچے گاڑیوں کے نیچے آ کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
حکام کی جانب سے ابھی تک بارڈر کی بندش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، یاد رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے بعد ایک بار پھر طورخم بارڈر بند کر دیا گیا۔