• Sat. Aug 2nd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

Jul 18, 2025

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مقامات پر ناکہ بندی کی اورشام 6 بجکر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔

حملہ آوروں نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی جہاں فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی ،سکیورٹی فورسز نے خوارج کو مسجد میں پناہ لیتے ہوئے گھیر لیا، جس پر دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

گرفتار ہونے والے تمام خوارج افغان شہری ہیں جن کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، جبکہ تین ملزمان کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں، تمام خوارج کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔