اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دیا۔
سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بتایا کہ بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2009 میں پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیراعظم کو دیے، گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیا۔
انہو ں نے بتایا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، 21 مئی کو بھارت کےحکم پر فتنۃ الہندوستان نے یہ سب کچھ کیا، یہ بھارت کی دہشت گردانہ ظلم شکل ہے، ان حملوں میں کوئی بلوچیت، پاکستانیت نہیں۔
ان کا کہنا تھا 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں۔