قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دے گا۔
پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا، پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔