وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، پاکستان اورآذربائیجان ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ، پاکستان علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔