وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کی گئی ہے۔ تقریب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔