• Wed. Jul 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تعلقات مضبوط بنانے کا عزموزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

Jul 29, 2025

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ مضبوط تعلقات کے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ،عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔