وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے درپیش مشکلات کم ہوں گی، انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تجارتی مذاکرات دونوں ممالک کے لیے سودمند ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے برطبرطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔