پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ’علم پیکٹ پروگرام‘ کا اجرا کردیا۔
علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے، بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسکول سے باہر 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا اور رواں سال مزید 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں، اسٹیشنری اوربیگز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کررہے ہیں۔