ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے مورنی وین ویک 76 رنز جبکہ اسٹمس 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اسے ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مقررہ اوورز میں آسٹریلیا چیمپیئنز سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا تھا۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پا کستان چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔