بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کوبھی نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا، نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک اہم پروٹیکشن یونٹ پر بھی گولہ باری کی گئی۔حملے میں ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔