• Wed. Jul 2nd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ

Jun 29, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیر جہتی تعاون، حالیہ علاقائی صورتحال اور اگلے ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر تبادلہ خیال کیا۔

شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی۔