مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کر لیا گیا۔
واقعے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی،مولاناخان زیب امن مارچ سےگھرکی طرف آرہے تھے،علاقہ ناوگئی میں مولانا خان زیب پر فائرنگ کی گئی،عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر ملزمان نےحملہ کیا،دہشتگردوں کا ٹارگٹ مولانا خان زیب ہی تھی۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق 2 مقامات کی جیوفینسنگ کی جا رہی ہے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا خان زیب اور کانسٹیبل شہید ہوئے،واقعہ کی جگہ سےپستول کی گولیوں کے35 خول برآمد ہوئے۔