محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون سیزن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔
ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جولائی تا دسمبر معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے ،شمال مشرقی پنجاب میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔
شمالی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں معمول سے قدرے کم بارشیں متوقع ہیں،جولائی تا ستمبر ملک بھر میں درجہ حرارت اوسطاً معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہےگا،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
پنجاب ، سندھ ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،شہری موسم کی اپ ڈیٹس کے ذریعے با خبر اور محتاط رہیں ۔