• Wed. Jul 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ملک بھر میں 9 جولائی تک ہونے والی بارشوں میں 87 افراد جاں بحق، 149 زخمی

Jul 10, 2025

ملک بھر میں 9 جولائی تک ہونے والی بارشوں میں 87 افراد جاں بحق جبکہ 149 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 9 جولائی تک ہونے والی بارشوں سے نقصان کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔

پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 29 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

سندھ میں بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے،رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان فلیش فلڈنگ کی وجہ سے ہوا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔