• Thu. Jul 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہباز شریف

Jul 3, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادائیگی کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس میں شرکا کو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن نظام پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، کیش لیس اکانومی سےمتعلق کمیٹیاں شراکت داروں کے ساتھ مل کر تجاویز پیش کریں۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ موبائل فون ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے 120 ملین اور کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کے تعدد 0.9 ملین سے 2 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے، مجموعی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو 7.5 بلین روپے سے 12 بلین روپے تک بڑھایا جائے گا۔