لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی اختلاف جو بھی ہو لیکن مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عقیدے اور نظریئے پر قائم ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے۔ اور سیاست کو عبادت سمجھنا سنت رسول ﷺ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سیاست کو جھوٹ، دھوکہ، ہارس ٹریڈنگ اور فریب میں بدل دیا ہے۔ لوگ سپریم کورٹ سے اپنی مرضی کے جعلی فیصلے لینے کو سیاست سمجھتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا افسوسناک فیصلہ آیا ہے۔ ہمارا سیاسی اختلاف جو بھی ہو لیکن مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی مختلف سیاسی جماعتوں میں بندر بانٹ کر دی گئی ہے۔