وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا اسمبلی مخصوص ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکربابر سلیم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے، آئین کا آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے۔ ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کیلئے نامزد کیا۔