• Mon. May 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں

May 12, 2025

فلائیٹ شیڈول میں بہتری ہو گئی، 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی پاکستان کے لئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ائیر پورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہو کر 50 رہ گئی، فلائی دبئی، امارات، ترکش، قطر، اتحاد، ائیر عریبیہ، گلف ائیر نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد 23، لاہور 14، کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

پشاور 4، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کی شارجہ، دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئیں۔