چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ، وہ نا حق جیل میں قید ہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ اس حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے، عمران خان نے ہم سے ملاقات میں 6 مئی کو کسی ملاقات یا بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔