• Mon. Jul 7th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

لاہور: مولانا فضل الرحمان کا تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

Jul 7, 2025

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات اور حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

متحدہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت ہم سے روزگار چھیننے جا رہی ہے، اور شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ ہم مولانا فضل الرحمان جیسے عوامی رہنما سے مکمل تعاون چاہتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے وفد کے مطالبات کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تزئین و آرائش کے نام پر اگر بیروزگاری پیدا ہو تو یہ کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے اور غریب آدمی کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا ہے اور حکومت کی پالیسیاں غربت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔جے یو آئی پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری اور محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔