• Thu. Jun 26th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع

Jun 23, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل ایران جنگ کے بالخصوص خطے کی صورتِ حال پر اثرات پر غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور ہو گا۔  اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔