• Thu. Jun 26th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ ، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائیقومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ ، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

Jun 23, 2025

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔

ا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے، پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان نے وزیرخزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی تاہم دیگرارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔