• Tue. Jun 17th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

قائمہ کمیٹی خزانہ کا سولر پلیٹس پر18 فیصد ٹیکس تجویز مسترد کرنے کا فیصلہ

Jun 17, 2025
Solar Panels in Atacama Desert, Chile

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پلیٹس پر18 فیصد ٹیکس تجویز مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی اراکین  نے سولر پلیٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ سولر پلیٹس اب غریب لوگ لگوا رہے ہیں،مہنگی بجلی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بجائے وسائل کو مہنگا کیا جا رہا۔

سینیٹر احمد خان نے کہا بڑے بڑے کاروباری افراد نے سولر پلیٹس اسٹاک کر رکھی ہیں،لوگوں نے اعلان کردہ ٹیکس سے اربوں روپے کا غیر قانونی منافع کمایا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قائمہ کمیٹی سولر پلیٹس پر عائد ٹیکس کو مسترد کرے گی،انہوں نے یقین دہانی کرائی سولر پلیٹس پر عائد 18 فیصد ٹیکس کی تجویز کمیٹی سے واپس ہوگی۔