• Thu. Jun 19th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی ظہرانے کی دعوت سے متعلق علم نہیں، علی امین گنڈاپور

Jun 19, 2025

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی جانب سے ظہرانے کی دعوت سے متعلق علم نہیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ،  بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں۔ ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے ۔ پاکستان کا سسٹم تب درست ہوگا، جب  کیسز ختم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے۔ ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے کھانے کی دعوت سے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔ جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔