• Thu. Jun 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عیدالاضحی تعطیلات پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش

Jun 10, 2025

عیدالاضحی تعطیلات پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش، موسم اور ماحول سے لطف اندوز ہونے ملک بھر سے لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تین دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زاہد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا، گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے کہا کہ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عیدالاضحی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی، ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، اس دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔